0

۔،۔ انٹر نیٹ پر محبت کا جھانسہ،بلیک میلنگ، شادی شدہ مر د لُٹ گیا،لاکھوں روپے لٹانے کے بعد بھی شامت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انٹر نیٹ پر محبت کا جھانسہ،بلیک میلنگ، شادی شدہ مر د لُٹ گیا،لاکھوں روپے لٹانے کے بعد بھی شامت۔ نذر حسین۔،۔

٭ انٹر نیٹ پر محبت کا جھانسہ دے کر لوگوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کے بعد بلیک میلنگ کر کے رقم ہتھیانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برطانیہ/لندن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے(دی مرر) کے مطابق انٹر نیٹ پر محبت کا جھانسہ دے کر لوگوں کی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرنے کے بعد بلیک میلنگ کر کے رقم ہتھیانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھا جا رہا ہے،یہ سب کچھ ہونے اور جاننے کے باوجود لوگ ایسے نوسر بازوں کے چنگل میں پھنستے رہتے ہیں،ابھی حال ہی میں ایک 45 سالہ شخص نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے ویب سائٹ (ریڈیٹ۔Reddit) پر یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی انٹرنیٹ پر ایک(خوبرو) لڑکی سے ملاقات ہوئی جو آناََ فاناََ محبت میں تبدیل ہو گئی۔چند دن کی دوستی کے بعد۔اعتماد میں لینے کے بعد اس لڑکی نے آدمی سے کچھ تصاویر مانگیں جو اس نے لڑکی کو بھیج دیں، تصاویر حاصل کرنے کے بعد محبت دوسری ڈگر پر چل نکلی، لڑکی نے محبت کے جال کو بلیک میلنگ جال کی شکل میں تبدیل کرتے ہوئے اپنے عاشق کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس کو مانگی ہوئی رقم نہیں بھیجے گا تو وہ یہ تصاویر اس کی 42 سالہ بیوی کو بھیج دے گی۔ اس شخص کے بیان کے مطابق وہ ابھی تک اپنی منہ مانگی ماشوق کو 550 پاونڈ بھیج چکا ہے جبکہ وہ ایک ہزار پاونڈ کی مزید فرمائش کر چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں اگر رقم نہیں دیتا تو وہ تصاویر میری بیوی کو بھیج دے گا اگر ایسا ہوا تو فوراََ سے پیشتر اسے طلاق ہو جائے گی جبکہ انٹرنیٹ صارفین اسے مشورہ دے رہے ہیں کہ فوری طور پر پولیس سے رابظہ کرے اور اس دوران اپنی بیوی کو خود ہی حقیقت بیان کر دے تا کہ اس کی بلیک میلر سے جان چھوٹ جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں