0

۔،۔بلڈ کینسر میں مبتلا پانچ سالہ بچے کو دریائے گنگا میں ڈبو کر اس کی جان لے لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بلڈ کینسر میں مبتلا پانچ سالہ بچے کو دریائے گنگا میں ڈبو کر اس کی جان لے لی۔ نذر حسین۔،۔

٭پانچ سالہ بچے کا دہلی کی جدید اسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا تھا، والدین اور ان کے جاننے والوں کا خیال تھا کہ اس کا معجزاتی علاج اور آخری امید کی کرن دریائے گنگا ہی ہے، ترہم پرستی اور معجزے کی امید نے پانچ سالہ بچے کی زندگی ہی لے لی۔شدید سردی اور منجمند ندی کا پانی بچہ برداشت نہ کر سکا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/ممبئی/ہریدوار/گنگا/دہلی/اترا کھنڈ۔ والدین اور خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ اسپتال کا علاج اپنی جگہ جبکہ ہمیں یقین ہے کہ بچہ گنگا اسنان سے صحت مند ہو جائے گا جبکہ شدید سردی اور بے شمار غوطے دینے کے بعد معجزاتی علاج اور گنگا جل کی آخری امید وہیں پر دم توڑ گئی، شدید سردی اور منجمند پانی نے بچے کی جان لے لی۔رپورٹ کے مطابق یہ خاندان جو دہلی میں رہتا تھا کل صبح (نُو بجے) بریدوار کے لئے روانہ ہوئے۔(کیب۔ ٹیکسی) ڈرائیور نے بتایا کہ بچے کے ساتھ اس کے والدین اور ایک اور خاتون جو رشتہ میں بچے کی خالہ لگتی تھی بھی تھے، کیب ڈرائیور نے مزید بتایا کہ لڑکا انتہائی ناساز لگ رہا تھا پوچھنے پر گھر والوں نے بتایا کہ ہمارا بچہ بلڈ کینسر میں مبتلا ہے اور دہلی کے ڈاکٹروں نے ان می امیدیں توڑ دی تھیں۔ ایک ویڈیو جو وائرل ہوئی اس میں لڑکے کے والدین کو نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے کی خالہ بچے کو پانی میں غوطے دے رہی تھی جو لوگ بچے کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے ان پر حملہ کر رہی تھی، اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے کی خالہ لاش کے پاس بیٹھی ہیں اور چلا چلا کر کہہ رہی تھی کہ یہ بچہ ابھی دوبارہ زادہ ہو جائے گا۔ ہریدوار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ وہاں موجود پولیس بچے کو اُٹھا کر قریبی ہسپتال لے کر گئی جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے کردہ قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں