0

۔،۔ اسرائیل مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے پولیس نے امریکی کیمپس میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیل مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے پولیس نے امریکی کیمپس میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکا کی ایموری یونیورسٹی میں اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے طلباء پر پولیس نے چڑھائی کر دی جس سے یونیورسٹی میں میدان جنگ کا منظر نظر آ رہا تھا، حملہ آور پولیس نے کالی مرچ،ربڑ کی گولیاں،آنسو گیس کی شیلنگ کا کھلے عام استعمال کیا،درجنوں طلباء کی حالت غیر ہو گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/اٹلانٹا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست اشلانٹا کی ایموری یونیورسٹی میں پولیس نے اسرائیل مخالف احتجاج کرنے والے پُر امن طلباء پر کالی مرچ،ربڑ کی گولیاں،آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں طلباء کی حالت غیر ہو گئی تاہم یہ جبر و تشدد طلباء کو اسرائیل کیخلاف احتجاج سے نہ روک سکا، رپورٹ کے مطابق پولیس نے یونیورسٹی کے احاطہ میں زبردستی گھس کر (پانچ سو پچاس 550 ) سے زائد طلباء کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر طلباء اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ایموری یونیورسٹی میں انگریزی اور مقامی علوم کے پروفیسر (ایمل کیمے) کے بیان کے مطابق پولیس کے طلباء پر تشدد نے گوئٹے مالا میں ہونے والی خانہ جنگی کی یاد دلا دی،گوئٹے مالا میں پولیس کے تشدد کے مناظر آج تک لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ واضح رہے غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ریاستی دہشت گردی میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں کی ہلاکتوں پر دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جبکہ پوری دنیا میں اسرائیل مخالف مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں