0

۔،۔ فرینکفرٹ روڈل ہائیم پر موجود پارکنگ سے نامعلوم اشخاص نے گاڑی چرا لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ روڈل ہائیم پر موجود پارکنگ سے نامعلوم اشخاص نے گاڑی چرا لی۔ نذر حسین۔،۔

٭چھپن سالہ شخص نے اپنی گاڑی ایک ہول سیل اسٹور کی پارکنگ میں کھڑی کی،ایک شخص نے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا، دوسرے شخص نے گاڑی کو ڈرائیو کیا اور لے کر فرار ہو گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطاق دو نامعلوم افراد نے ایک ہول سیل اسٹور کی پارکنگ سے کھڑی گاڑی کو چرا لیا، رپورٹ کیا گیا چھپن سالہ شخص نے اپنی گاڑی ایک ہول سیل اسٹور کی پارکنگ میں کھڑی کی،ایک شخص نے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا، دوسرے شخص نے گاڑی کو ڈرائیو کیا اور لے کر فرار ہو گیا، رپورٹ کے مطابق چھپن سالہ شخص ہول سیل اسٹور میں سودا سلف لینے گیا، بڑی چالاکی سے ایک شخص نے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا، دوسرا آیا گاڑی میں بیٹھا اور اپنے ساتھی کو لے کر نامعلوم سمت گاڑی کو لے گئے، پولیس ترجمان کے مطابق دونوں اشخاص کی عمریں پچیس اور تیس کے درمیان رپورٹ کی گئی ہیں۔ چوری کی گئی گاڑی (مرسیڈیز جی ایل ای) تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں