0

۔،۔ سونے کی اسمگلنگ، افغانستان کی قائم مقام سفیر ذکیہ وردک پکڑے جانے کے بعد مستعفی ہو گئیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سونے کی اسمگلنگ، افغانستان کی قائم مقام سفیر ذکیہ وردک پکڑے جانے کے بعد مستعفی ہو گئیں۔ نذر حسین۔،۔

٭بھارت میں تعینات افغانستان کی قائم مقام سفیر ذکیہ وردک (1.9 ملین ڈالر) کی مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی ناکام کوشش میں پکڑی گئیں۔تاہم سفارتی استثنی ہونے کی وجہ سے جنرل ذکیہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا،(پچیس25 کلوسونا)بیٹے کے سامان سے برآمد ہوا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ممبئی/بھارت/افغانستان۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں تعینات افغانستان کی قائم مقام سفیر ذکیہ وردک (1.9 ملین ڈالر) کی مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی ناکام کوشش میں پکڑی گئیں۔تاہم سفارتی استثنی ہونے کی وجہ سے جنرل ذکیہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا،(پچیس25 کلوسونا)بیٹے کے سامان سے برآمد ہوا، ایک اور رپورٹ کے مطابق یہ اپنے بیٹے کے ساتھ سفر کر رہی تھیں، جب ان کی فلائٹ (امارات ایئرلائن) (صبح 05:45 بجے) ممبئی پہنچی تو ماں بیٹا نے گرین چینل کو استعمال کرتے ہوئے۔جس کا مطلب ہے کہ کوئی کسٹم والی چیز نہیں ہے باہر کا راستہ اختیار کیا، گرین چینل سے گزر جانے کے بعد کسٹم آفیسرز نے سامان کی جانچ پڑتال کی۔ ایک خاتون افسر نے افغانستان کی قائم مقام سفیر ذکیہ وردک کو چیکنگ کے لئے علیحدہ کمرے میں بلا لیا، تلاشی لینے پرجیکٹ۔ لیگنگس۔گھٹنے کی ٹوپیوں اور کمر سے بندھی بیلٹ میں چھپایا ہوا سونا برآمد کر لیا گیا۔کسٹم آفیسر کے مطابق پیلے رنگ کی دھاتی سلاخیں جن میں سے ہر ایک کا وزن ا کلو تھا برآمد کی گئیں۔تاہم سفارتی استثنی ہونے کی وجہ سے جنرل ذکیہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ ، افغانستان کی قائم مقام سفیر ذکیہ وردک نے دوسرے ہی دن اپنے استعفی کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں