0

۔،۔ متحدہ عرب امارات میں آزاد کشمیر کوٹلی کے رہائشی نے سیلز گرل کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ متحدہ عرب امارات میں آزاد کشمیر کوٹلی کے رہائشی نے سیلز گرل کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭متحدہ عرب امارات میں آزاد کشمیر کوٹلی کے رہائشی نے شاپنگ سینٹر کی دکان میں سیلز گرل کے طور پر کام کرنے والی خاتون کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر دکان کو بھی آگ لگا دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/متحدہ عرب امارات/عجمان۔ عالمی خبر رساں ادارے اور عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں آزاد کشمیر کوٹلی کے رہائشی نے شاپنگ سینٹر کی دکان میں سیلز گرل کے طور پر کام کرنے والی خاتون کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا اور پھر دکان کو بھی آگ لگا دی، عرب میڈیا کے مطابق خاتون کو حملہ آور سے بچانے کی کوشش میں دیگر (تین دکاندار) زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، ان تینوں کا تعلق پاکستان سے تھا زخمی افراد بھی روزی روٹی کے لئے عجمان آئے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا جس نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مقتولہ کے ساتھ اس کا کافی عرصہ سے معاشقہ چل رہا تھا، ملزم کے بیان کے مطابق اس کا کہنا تھا کہ چند دنوں سے ہمارے درمیان جھگڑے کے باعث بات چیت بند تھی، وہ آج اپنی محبوبہ کو منانے آیا تھا لیکن بات طول پکڑ گئی اور نوبت تلخ کلامی تک پہنچ گئی اور غصے میں آ کر اسے چاقو مار کر قتل کر دیا، ملزم نے فرار ہونے سے قبل اس نے دکان کو بھی آگ لگا دی، فائر بریگیڈ کے عملے نے دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا جبکہ اس عرصہ میں دکان کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان کے علاقہ آزاد کشمیر کوٹلی سے ہے تاہم مقتولہ خاتون اور ملزم شخص کے نام اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی جبکہ زخمی ہونے والے تینوں افراد کا بھی تعلق پاکستان سے ہی تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں