0

۔،۔ برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کر لی۔ نذر حسین۔،۔

٭130 سے زائد افراد لاپتہ، ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے اعداد و شمار کے حساب سے ابھی تک ( 85 افراد) ہلاک ہو چکے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برازیل/ریو گرانڈ ے ڈوسل۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیاتی ماہر فرانسسکو نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل ہمیشہ سے قطبی ہوا اور ٹروپیکل پولار ہواوں کا مرکز رہا ہے یہ تعملات موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ساتھ تیزی پکڑ رہے ہیں۔ مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خطے میں صورتحال مزید خراب ہونے کی توقع ہے ابھی تک 130 سے زائد افراد لاپتہ، ڈیڑھ لاکھ افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے اعداد و شمار کے حساب سے ابھی تک ( 85 افراد) ہلاک ہو چکے ہیں، برازیلین ایئر لائن کے مطابق پورٹو الیگرے کا ہوائی اڈہ کم از کم ایک مہینہ تک بند رہے گا اسٹیڈیم بھی کیچڑ سے بھرا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں