۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پاکستان جرمن سوسائٹی کے زیر اہتمام عید الاضحی جوش و خروش سے منائی گئی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پاکستان جرمن سوسائٹی کے زیر اہتمام عید الاضحی جوش و خروش سے منائی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پاکستان جرمن سوسائٹی کے زیر اہتمام عید الاضحی جوش و خروش سے منائی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پاکستان جرمن سوسائٹی کے زیر اہتمام عید الاضحی جوش و خروش سے منائی گئی، سوسائٹی کی طرف سے شاندار،یادگار ثقافتی و مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر سفارتخانہ پاکستان سے محمد رمان احمد تشریف لائے تھے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پاکستان جرمن سوسائٹی کے زیر اہتمام عید الاضحی جوش و خروش سے منائی گئی، سوسائٹی کی طرف سے شاندار،یادگار ثقافتی و مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف ہیمبرگ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی سماجی،سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور حصّہ لیا، تقریب کا آغاز ت تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جو کے بچوں۔پارس سلیم اور نحل سلیم نے بڑے خوبصورت طریقہ سے پیش کی، حاضرین کے بھر پور اسرار پر بچوں نے قصیدہ بردہ شریف بھی پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا،، عامر رانا محمود اور حافظ عظیم نے بارگاہ رسالت میں نعت رسول ﷺپیش کر کے خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پر غظنفر نے موقع کی مناسبت سے عید الاضحی کی اہمیت اور فلسفہ قربانی پر تفصیلی روشنی ڈالی،ہیمبرگ سے تشریف لانے والے قائم مقام سفیر محمد رمان احمد نے اپنے خطاب میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار، اتحاد، بھائی چارے اور باہمی محبت کی اہمیت پر زور دیا اور آئندہ بھی کمیونٹی کی تقریبات میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ تقریب میں گلفام ملک جو ہیمبرگ میں جرمن سیاسی پارٹی (ایس پی ڈی۔SPD ) پارٹی کے پارلیمانی رکن ہیں نے بھی شرکت فرمائی انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی پاکستانی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی جس سے تمام شرکاء نے بھر پور لطف اُٹھایا۔ اس دوران ثقافتی پروگرام میں رویندر سنگھ اور ان کی اہلیہ نے روائیتی پنجابی بھنگڑا پیش کر کے شرکا کا خون گرم دیا جس پر منچلے نوجوان اور بزرگ افراد نے بھی بھنگڑے میں حصّہ لیا، لاہور سے تشریف لائے معروف گلوکار۔وکی چوہدری نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ڈھول کی تھاپ، بھنگڑے اور نوجوانوں کی پسندیدہ دھنوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ تقریب بڑے خوشگوار ماحول، محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، شرکاء نے پرسکون ماحول، ثقافتی پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو سراہا اور بار بار پروگرام میں شرکت کرنے کا عندیہ دیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں