۔،۔ سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 7760   افراد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 7760 افراد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 7760 افراد گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭سیکورٹی کے فیلڈ آپریشنز میں 4060 رہائشی نظام کے خلاف ورزی کرنے والے تھے ٭2574 افراد نے سرحدی سیکورٹی نظام کی خلاف ورزی کی جبکہ ٭ 1126وہ افراد تھے جنہوں نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سعودی عرب/ریاض۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ فیلڈ مہمات کے نتیجہ میں رہائشی، کام اور سرحدی سیکورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ گرفتاریاں اٹھائیس مئی سے لے کر تین جون تک کے درمیانی ہفتہ کے دوران کی گئی ہیں۔ گرفتار افراد میں سے 4060 رہائشی نظام کے خلاف ورزی کرنے والے تھے ٭2574 افراد نے سرحدی سیکورٹی نظام کی خلاف ورزی کی جبکہ ٭ 1126وہ افراد تھے جنہوں نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ سعودی عرب کے اندر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والوں میں (اٹھائیس فیصد) یمنی شہریت رکھنے والے تھے، (ستر فیصد) کا تعلق ایتھوپیا سے تھا جبکہ صرف دو فیصد دیگر ممالک سے تھے جبکہ پچیس فیصد کو غیر قانونی طریقہ سے مملکت سے باہر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے ٭رہائش ٭کام اور سرحدی سیکورٹی کے قوانین کی خلاف ورزیکرنے والوں کو٭ نقل و حمل٭پناہ دینے ٭ملازمت دینے اور پردہ پوشی کرنے میں ملوث (سولہ) افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں