
۔،۔ اسپین میں گرمی کی وجہ سے (ایک ہزار۔1000) سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نذر حسین۔،۔
٭یورپ گر می کی لپیٹ میں۔گرمی کی حالیہ لہر نے یورپ کو بھون کر رکھ دیا ہے۔کارلوس تھری ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر کے دوران کم از کم 1,028 افراد ہلاک ہوئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسپین میں گرمی کی وجہ سے (ایک ہزار۔1000) سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں،یورپ گر می کی لپیٹ میں۔گرمی کی حالیہ لہر نے یورپ کو بھون کر رکھ دیا ہے۔کارلوس تھری ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر کے دوران کم از کم 1,028 افراد ہلاک ہوئے۔جرمنی، پولینڈ، جمہوریہ چیک، سلواکیہ اور ہنگری کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں جون کے درجہ حرارت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، فرانس کو ریکارڈ توڑ اوسط درجہ حرارت دیکھنا پڑا اور ملک کو رات کے وقت شدید ترین درجہ حرارت کا سامنا ہے۔ ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جون کے آخر سے یورپ کو جھلسانے والی لہرپورے یورپ میں ریکارڈ کی گئی،اب تک کی شدید ترین لہر تھی اور موسمیاتی تبدیلی کے بغیر یہ جون میں عملاناََ ناممکن تھی۔
