پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں قونصل جنرل تمام قونصلر خدمات کے لئے 14 اگست 2023 (بروز پیر) کو بند رہے گا۔ ایمرجنسی کی صورت میں ہم سے مندرجہ ذیل نمبر پر وٹس اپ میسج کے ذریعہ رابطہ کریں۔
۔،۔14 اگست بروز پیرجشن آزادی پاکستان ہمیشہ کی طرح جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭ارضِ پاک وطن پاکستان یہ میرا اور آپ کا پاکستان ہے جشن آزادی اسی شان و شوکت سے جیسا کہ ہر سال قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں منایا جاتا ہے منائیں گے پرچم کشائی ہو گی۔یہ میرا یا کسی ایسوسی ایشن یا سیاسی پارٹی یا کسی ایک پاکستانی کا پروگرام نہیں ہے، یہ آپ کا اور جرمنی میں بسنے والی کمیونٹی کا پروگرام ہے۔اس جذبہ و جوش سے شرکت کریں کہ مقامی کمیونٹی کو پتہ چلے کہ یہ قوم ایک زندہ قوم ہے، زندہ قومیں اپنے ملک کے یادگار دنوں (قومی دنوں) کو ایسے ہی جوش جذبہ سے مناتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ روشنیوں کے شہر اور یورپین مین ہیٹن فرینکفرٹ میں 14 اگست2023 بروز پیرجشن آزادی پاکستان ہمیشہ کی طرح جوش و جذبہ سے منایا جائے گا،اسی شان و شوکت سے جیسا کہ ہر سال قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں منایا جاتا ہے منائیں گے پرچم کشائی ہو گی۔یہ میرا یا کسی ایسوسی ایشن یا سیاسی پارٹی یا کسی ایک پاکستانی کا پروگرام نہیں ہے، یہ آپ کا اور جرمنی میں بسنے والی کمیونٹی کا پروگرام ہے۔اس جذبہ و جوش سے شرکت کریں کہ مقامی کمیونٹی کو پتہ چلے کہ یہ قوم ایک زندہ قوم ہے، زندہ قومیں اپنے ملک کے یادگار دنوں (قومی دنوں) کو ایسے ہی جوش جذبہ سے مناتے ہیں جس طرح ہم منانے جا رہے ہیں آپ خود بھی تشریف لائیں دوست و احباب کو بھی بتائیں ساتھ لائیں گرمی کی چھٹیاں ہونے کے ناتے اپنے پیارے پیارے بچوں کو بھی ساتھ لائیں تا کہ انہیں بھی اس دن کی قدر و قیمت کا اندازہ ہو، آپ کا انتظار رہے آئیں اور مل کر قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین، ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک اور قونصلیٹ کے عملے کے ساتھ اور اس دن کو جرمنی فرینکفرٹ کا یادگار دن بنا دیں تا کہ لوکل اتھارٹی اور لوکل اداروں اور جرمنی میں بسنے والی قوموں کو پتہ چلے کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہے۔یہ اپنی جشن آزادی کو مناتے ہیں،ملک پاکستان سے کوسوں میل دور رہتے ہوئے بھی اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں اسی لئے قومی دنوں کو مل کر مناتے ہیں۔پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا کے خوبصورت ترین جھنڈوں میں شمار ہوتا ہے جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔اسی پرچم کی پرچم کشائی آپ کی موجودگی میں ہو گی۔
٭ضروری نوٹس٭
پاکستان کے یوم آزادی کے سلسلے میں قونصل جنرل تمام قونصلر خدمات کے لئے 14 اگست 2023 (بروز پیر) کو بند رہے گا۔ ایمرجنسی کی صورت میں ہم سے مندرجہ ذیل نمبر پر وٹس اپ میسج کے ذریعہ رابطہ کریں۔
٭Public Notice٭
In connection with the Independence Day of Pakistan the Consulate General will reman closed on
14th August 2023 (Monday) for all consular services. In case of emergency please contact us via Whatsapp message on the