
۔،۔ مصری ڈرائیور کا دلیرانہ اقدام، بروقت مداخلت سے بڑی تباہی ٹل گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭جمبو ماڈل کا ایک ٹرک پچھلا ٹائر پھٹنے کی بنا پر ایک طرف جھک گیا جو بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا، پیچھے سے آنے والے ایک اور ٹرک ڈرائیور نے بڑی مہارت اور دانشمندی سے صورتحال کو سنبھال لیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مصر/دمیاط۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک جمبو ماڈل مال بردار ٹرک ا ایکسپریس ہائی وے پر رواں دوراں تھا کہ اچانک اس کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور بھاری ٹرک ایک طرف جھکنے لگا، صورتحال انتہائی خطرناک تھی کسی بھی لمحے ٹرک الٹ کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا، عینی شاہدین اور میڈیا کے مطابق پیچھے سے آنے والے ایک دوسرے ٹرک ڈرائیور۔عماد نے غیر معمولی حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری فیصلہ کیا، اس نے اپنے ٹریلر کو احتیاط سے آگے بڑھایا اور جھکتے ہوئے ٹرک کو سہارا دے کر اسے الٹنے سے بچا لیا،جس کے باعث ایک ممکنہ المناک حادثہ ٹل گیا۔ عماد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اتفاقاََ اس ٹرک کے پیچھے سفر کر رہا تھا جب میں نے دیکھا کہ ٹرک کا توازن بگڑ چکا ہے تو میرے ذہن میں فوراََ خیال آیا کہ میں اپنے ٹرک کے ذریعے اسے سہارا دے کر گرنے سے بچا سکتا ہوں اس کے باوجود کہ یہ میرے لئے بھی خطرناک ہو سکتا تھا، میں نے بغیر وقت ضائع کئے یہی کیا اور اللہ کے فضل سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔ مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عماد کی اس دلیرانہ اقدام کو بھرپور سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اس کی غیر معمولی جرات، حاضر دماغی اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کی کوشش پر سرکاری اعزاز سے نوازا جائے۔ ماہرین کے مطابق اگر بروقت مداخلت نہ کی جاتی تو بھاری مال بردار ٹرک کے الٹنے سے نہ صرف ایکسپریس ہاےء وے پرر ٹریفک کا شدید حادثہ پیش آ سکتا تھا بلکہ متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع کا بھی خدشہ تھا۔
