۔،۔فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں مبینہ منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں مبینہ منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ سٹی سینٹر میں مبینہ منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭بروز ہفتہ شام ساڑھے سات بجے فرینکفرٹ کلنگر اسٹریٹ پر ایک بتیس سالہ شخص کو گشتی پولیس نے روکا جس کے پاس سے کئی ہزار یورو نقد برآمد جبکہ چرس، موبائل فون، ڈیجیٹل ترازو اور چاقو بھی برآمد کیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ٭کونسٹابلر واخے۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ شام ساڑھے سات بجے فرینکفرٹ کلنگر اسٹریٹ پر ایک بتیس سالہ شخص کو گشتی پولیس نے روکا جس کے پاس سے کئی ہزار یورو نقد برآمد جبکہ چرس، موبائل فون، ڈیجیٹل ترازو اور چاقو بھی برآمد کیا گیا جسے پولیس نے فوری طور پر ضبط کر لیا، بعد میں ملزم نے اپنی رہائش گاہ کی تلاشی کی اجازت دی، جہاں سے پولیس کو مزید شواہد بھی ملے جبکہ وہ بھی ضبط کر لئے گئے۔ ہمیشہ کی طرح تفتیش مکمل ہونے کے بعد بتیس سالہ شخص کو رہا کر دیا گیا، تاہم اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کاروائی کے لئے یہ معاملہ زیر تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں