-,-کربلا کا پیغام، اتحادِ امت کا عزم؛ فرینکفرٹ میں یورپ بھر کے علمائے کرام کا روحانی اجتماع 22 نومبر کو منعقد ہوگا۔نذر حسین-,- 0

-,-کربلا کا پیغام، اتحادِ امت کا عزم؛ فرینکفرٹ میں یورپ بھر کے علمائے کرام کا روحانی اجتماع 22 نومبر کو منعقد ہوگا۔نذر حسین-,-

0Shares

-,-کربلا کا پیغام، اتحادِ امت کا عزم؛ فرینکفرٹ میں یورپ بھر کے علمائے کرام کا روحانی اجتماع 22 نومبر کو منعقد ہوگا۔نذر حسین-,-

*اربعین گلوبل نیٹ ورکنگ کے زیرِ اہتمام فرینکفرٹ میں اتحاد، محبتِ اہلِ بیتؑ اور پیغامِ حسینیؑ کی عظیم الشان تقریب-امام حسینؑ کا پیغام، اتحادِ انسانیت، ایمان، اخوت اور خدمتِ خلق کا درس ہے*

شانِ پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ: امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانیوں، عظیم تعلیمات اور آفاقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے اربعین گلوبل نیٹ ورکنگ، حسینؑ کے زیرِ اہتمام، ہیومن ویلفیئر ایسوسی ایشن جرمنی کے اشتراک سے ایک بامقصد، روحانی اور اتحاد و یکجہتی کی علامت بننے والی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ بابرکت اجتماع 22 نومبر 2026 بروز اتوار، دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، سال باؤ گالوس، فرانکن الی 111، فرینکفرٹ میں منعقد ہوگا۔ اس روح پرور تقریب میں یورپ کے مختلف ممالک سے ممتاز علمائے کرام اور مذہبی و سماجی شخصیات شرکت فرمائیں گی اور امام حسین علیہ السلام کی عظیم سیرت، فلسفۂ شہادت، صبر و استقامت، حق و صداقت، اتحاد، ایمان اور خدمتِ انسانیت کے پیغام پر روشنی ڈالیں گی۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے حق پر ڈٹ جانے، ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے، انسانیت سے محبت کرنے اور اصولوں کی خاطر ہر قربانی دینے کا ابدی درس ہے۔ کربلا کا پیغام آج بھی زندہ ہے اور دنیا کے ہر خطے میں امن، محبت، رواداری، اخوت اور اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔اس تقریب کا بنیادی مقصد محبتِ اہلِ بیتؑ کو فروغ دینا، مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانا اور امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ اجتماع مختلف مکاتبِ فکر اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور باہمی احترام و محبت کی فضا قائم کرنے کی ایک خوبصورت کوشش ہے۔تقریب کی ایک خصوصی کشش عراق مقدس زیارات کا انعام بھی ہوگا، جس کا اعلان اہلِ بیت پورٹل کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ یہ روحانی اجتماع شرکاء کے لیے علم و معرفت، محبتِ رسولؐ و اہلِ بیتؑ اور باہمی اخوت کے جذبات کو تازہ کرنے کا ایک یادگار موقع ثابت ہوگا۔منتظمین نے جرمنی سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں، مسلمانوں، اہلِ محبت اور تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت تقریب میں بھرپور شرکت کریں، اپنے اہلِ خانہ اور دوست احباب کو بھی دعوت دیں اور اتحاد و محبت کے اس پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔آئیے! ہم سب مل کر امام حسین علیہ السلام کے اس عظیم پیغام کو عام کریں کہ حق، صداقت، انسانیت اور محبت کا راستہ ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔
سلام یا حسینؑ!
مقام: سال باؤ گالوس، فرانکن الی 111، فرینکفرٹ، جرمنی
تاریخ: 22 نومبر 2026، بروز اتوار
وقت: دوپہر 12:00 بجے تا سہ پہر 3:00 بجے

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اربعین گلوبل نیٹ ورکنگ (AGN) کے نیٹ ورکنگ ایونٹ میں شرکت کریں اور عراق کے تعلیمی و روحانی سفر کے ساتھ ساتھ الحبیات پورٹل پیکیج جیتنے کا موقع حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں