۔،۔ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں زمین پر سرکشی کے مترادف ہیں۔امام مسجد نبوی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں زمین پر سرکشی کے مترادف ہیں۔امام مسجد نبوی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں زمین پر سرکشی کے مترادف ہیں۔امام مسجد نبوی۔ نذر حسین۔،۔

٭شیخ صالح المغامسی کی حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت۔ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی کوششیں زمین پر سرکشی کے مترادف ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابقمسجد نبوی کے امام شیخ صالح المغامسی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی حوثی ملیشیا کی مبینہ کوششوں کو ’’بغی فی الارض‘‘ یعنی زمین میں سرکشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس مقامات کو نقصان پہنچانے کی نیت انتہائی سنگین عمل ہے اور ظلم و زیادتی کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے شیخ صالح المغامسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حرمت والے گھر، بیت اللہ یا رسول اللہ ﷺ کی مسجد کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کرنا سرکشی کی بدترین صورت ہے۔ ان کے مطابق حوثی ملیشیا نے بیک وقت مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مقدس مقامات کو بار بار نشانہ بنانے کی کوششوں کو حوثی ملیشیا کی مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے حرمین شریفین کی زیارت کے لیے آنے والے مسلمانوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔شیخ المغامسی نے سوال اٹھایا کہ بیت اللہ کا رخ کرنے والے بے گناہ زائرین کو ہتھیاروں سے نشانہ بنانے والوں کے طرزِ عمل میں عقل، ہدایت اور ایمان کی کیا گنجائش باقی رہ جاتی ہے؟ انہوں نے سعودی عرب کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو بھی قابلِ مذمت قرار دیا۔دوسری جانب رابطہ عالم اسلامی نے بھی مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کے شہری علاقوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی حوثی ملیشیا کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔رابطہ عالم اسلامی کے مطابق مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی ایسی کوششیں ان کی حرمت کی پامالی اور دنیا بھر کے دو ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔ تنظیم نے ان کارروائیوں کو اسلامی اصولوں اور اقدار کے منافی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں