۔،۔  ہمالیہ میں دو سیاحتی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بھارتی سیاح ہلاک جبکہ تین زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ہمالیہ میں دو سیاحتی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بھارتی سیاح ہلاک جبکہ تین زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ہمالیہ میں دو سیاحتی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بھارتی سیاح ہلاک جبکہ تین زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ہمالیہ کے علاقے ایورسٹ کی وادی میں واقغ گاوُں ویرشے میں لینڈنگ کے دوران دو سیاحتی ہیلیکاپٹروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک بھارتی سیاح ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیپال/ہمالیہ ایورسٹ/ویرشے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 8 بج کر 12 منٹ پر ضلع سولو حومبو کے گاوُڈ ویرشے میں اس وقت پیش آیا، جب ایئر ڈائنسٹی اور فش ٹیل ایئر کمپنیوں کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوعات کی بنا پر آپ میں ٹکرا گئے۔ نیپالی سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے سینتالیس سالہ بھارتی شہری واسنتھ کمار بالار موڈو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق بھارتی ریاست تال ناڈو کے شہر چنئی سے تھا۔ زخمی ہونے والوں میں بھارتی نثراد نیوزی لینڈ کا ایک شہری بھی شامل ہے۔ نیپالی سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقع کی وجوعات معلوم کرنے کے لئے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، واضح رہے کہ نیپال کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں سیاحوں، کوہ پیماوں اور سامان کی نقل و حمل کے لئے ہیلی کاپٹر اہم ذریعہ آمد و رفت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں