-,-ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈوں اور 274 عمارتوں کو نقصان، ابتدائی تخمینہ 5 ارب ڈالر-,- 0

-,-ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈوں اور 274 عمارتوں کو نقصان، ابتدائی تخمینہ 5 ارب ڈالر-,-

0Shares

-,-ایرانی حملوں سے 24 امریکی فوجی اڈوں اور 274 عمارتوں کو نقصان، ابتدائی تخمینہ 5 ارب ڈالر-,-

ابتدائی دو ہفتوں میں 119 عمارتیں متاثر ہوئیں، جنگ کے پہلے چھ ماہ کے دوران امریکی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، تعمیرِ نو پر 4 ارب ڈالر سے زائد اخراجات کا امکان۔

شان پاکستان جرمنی، فرینکفرٹ/ایران/واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کو ایرانی حملوں سے پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام کے انٹرویوز کی مدد سے لیا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران ایرانی حملوں میں 119 عمارتیں متاثر ہوئیں، جبکہ جنگ کے پہلے چھ ماہ میں 24 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا اور مجموعی طور پر 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ان نقصانات کا ابتدائی تخمینہ کم از کم پانچ ارب ڈالر لگایا ہے۔ ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی فوجیوں کی رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، جن کے نقصانات کا تخمینہ تقریباً 15 ارب ڈالر بتایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ فوجی اڈوں اور تنصیبات کی تعمیرِ نو پر چار ارب ڈالر سے زائد اخراجات متوقع ہیں۔ دوسری جانب امریکا خطے میں اپنی فوجی موجودگی محدود کرنے کے امکانات پر بھی غور کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں