
۔،۔ عظیم الشان ٭جدید دور کے چیلنجز اور فرغِ امن کانفرنس۔ نذر حسین۔،۔
٭عشق رسول ﷺ پیغامِ امن اور اصلاحِ معاشرہ کے موضوع پر خصوصی خطاب٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیوس نورف۔ جنہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیر اہتمام ایک بابرکت، روح پرور اور فکری و علمی کانفرنس کا انعقاد 8 نومبر 2026 بروز اتوار کیا جا رہا ہے، جس میں ممتاز علمی و روحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل خصوصی خطاب فرمائیں گے۔آج کا دور بے شمار فکری، اخلاقی، سماجی اور معاشرتی چیلنجز کا دور ہے، ایسے حالات میں نوجوان نسل کی فکری رہنمائی، محبت رسول ﷺ کا فروغ،اسلامی تعلیماتکی روشنی میں امن و محبت کا پیغام عام کرنا اور معاشرے میں رواداری و بھائی چارے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان ہی عظیم مقاصد کے پیش نظر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیر اہتمام ایک پروقار٭جدید دور کے چیلنجز اور فروغِ امن کانفرنس٭منعقد کی جا رہی ہے، جس کے مہمان خصوصی ممتاز علمی و روحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ہوں گے۔وہ جدید دور کے چیلنجز،عشق رسولﷺ اور فروغِ امن جیسے اہم موضوعات پر اپنے علم و فکر سے شرکاء کو مستفید فرمائیں گے۔ یہ کانفرنس محض ایک تقریب نہیں بلکہ اپنے ایمان کو تازہ کرنے، سیرت مصطفی ﷺسے رہنمائی حاصل کرنے، علم و شعور کی روشنی پھیلانے اور محبت، اخوت، برداشت اور امن کے پیغام کو اپنی زندگیوں کا حصّہ بنانے کا ایک خوبصورت موقع ہے۔آئیئے اس بابرکت محفل میں شرکت کر کے اپنے دلوں کو عشق رسول ﷺ کی روشنی سے منور کریں، اپنے فہم و شعور میں اضافہ کریں اور ایک پر امن، محبت بھرا اور بااخلاق معاشرہ تشکیل دینے کے عزم کی تجدید کریں۔ تمام اہل اسلام، عاشقان رسول ﷺ، علم و دوست خواتین و حضرات، نوجوانوں، بزرگوں اور اہل خانہ سے پُر خلوص اپیل ہے کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں بھرپور شرکت فرمائیں۔ خود بھی تشریف لائں، اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لائیں اور اپنے دوست و احباب تک اس دعوت کو ضرور پہنچائیں۔ یاد رکھیئے ایسی علمی و روحانی محافل میں شرکت ہمارے لئے نہ صرف علم و آگہی کا ذریعہ ہے بلکہ اپنی نئی نسل کو دین، محبت رسول ﷺ اخلاق اور امن کے پیغام سے جوڑنے کا بہترین موقع بھی ہے۔
٭کانفرنس کی تفصیلات٭
تاریخ۔ 8 نومبر 2026 بروز اتوار بوقت دوپہر 13:00 بجے
مہمان خصوصی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
زیر اہتمام۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمن
یمقام۔ نیوس نورف جرمنی
