
-,-عوام مجھ سے تنگ ہوئے تو اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جاؤں گا، ٹرمپ کا دلچسپ بیان-نذر حسین-,-
٭ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ آ گئے تو وہ اسرائیل جا کر وزیراعظم بن جائیں گے، کیونکہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد ہے۔ ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکی عوام ان سے تنگ آ گئے تو وہ اسرائیل جا کر وزیراعظم بننے پر غور کر سکتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اسرائیل میں ان کی مقبولیت 99 فیصد ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے لیے چار ارب ڈالر کی امریکی فوجی امداد بند کرنے کے اعلان نے بھی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، امریکی امداد کی بندش کے اعلان پر اسرائیلی اپوزیشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا اور وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ادھر امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ، دونوں میں اکثریت حاصل کر لی، جبکہ ریپبلکنز کو متعدد نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی سات نشستیں ریپبلکنز سے چھین لیں، جبکہ ریپبلکن اکثریتی ریاستوں الاسکا اور مسیسیپی کی دو
نشستوں کے نتائج کا انتظار تھا۔
