
۔،۔ 18 جولائی 2026 بوقت 15:00 بجے فرینکفرٹ میں ایک عالمی مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭ہیومن ویلفیئر سوسائٹی جرمنی اور ارباب ِادب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی مشاعرہ کا خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، جس میں عالمی شہرت یافتہ شعراء ملک و بیرون ملک سے تشریف لا رہے ہیں جو اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو رونق بخشیں گے۔ خود بھی تشریف لائیں اور دوست و احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس۔ ہیومن ویلفیئر سوسائٹی جرمنی اور ارباب ِادب انٹرنیشنل کی طرف سے روشنیوں کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی مشاعرہ کا خوبصورت پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، اس باوقار ادبی محفل میں ملک و بیرون ملک سے عالمی شہرت یافتہ شعراء کرام شرکت کریں گے اور اپنے دلنشیں کلام سے محفل کو چار چاند لگائیں گے۔ اس موقع پر،عزت مآب ثقلین سیدہ سفیر پاکستان برائے جرمنی(برلن) بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گی۔، پاکستانی کمیونٹی اور ادبی دوست و احباب کی بھرپور شرکت ہمارے لئے باعث مسرت، اعزاز اور اس ادبی محفل کی کامیابی کا اہم ذریعہ ہو گی۔، آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر اس یادگار مشاعرے کی رونق میں اضافہ فرمائیں، اپنے اہل خانہ، دوستوں اور احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔ آپ کی تشریف آوری ہمارے لئے باعث افتخار ہو گی۔
