-,-پاکستان اور اٹلی کے درمیان زرعی تعاون کے تاریخی معاہدے پر دستخط-شاہد ملک (روم اٹلی) -,-
*پاکستان اور اٹلی نے زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ پاکستان کے سفارت خانے نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زرعی تعاون اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے*
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹیہ معاہدہ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن (EAD)شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹاور پاکستان میں اٹلی کے سفیر نے، اطالوی ایجنسی برائے ترقیاتی تعاون (AICS)، وزارتِ قومی غذائی تحفظ اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیا۔
اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی وسیع زرعی استعداد کو اٹلی کی جدید زرعی مہارت کے ساتھ جوڑنا ہے تاکہ علم، ٹیکنالوجی اور جدید طریقۂ کار کی منتقلی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، باغبانی کے جدید انتظام اور زرعی و غذائی ویلیو چینز کو فروغ دیا جا سکے۔
معاہدے کے تحت پاکستان کی اعلیٰ قدر والی زرعی پیداوار، جن میں پستہ، چیری، بادام، کھجور اور ملک کے چاروں صوبوں میں کاشت کیے جانے والے زیتون شامل ہیں، کی پیداوار اور معیار میں بہتری لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں اٹلی کے CIHEAM Bari Institute کے جاری Olive Culture Scale-Up Project سے بھی استفادہ کیا جائے گا تاکہ مقامی صنعتوں کو مضبوط بنایا جا سکے، مصنوعات کے معیار میں اضافہ ہو اور برآمدات کو متنوع بنایا جا سکے۔
معاہدے کے مطابق سرگودھا میں ترشاوہ پھلوں (Citrus) جبکہ تربت میں کھجور کی سائنسی تحقیق اور پروسیسنگ کے لیے سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں 12 ماڈل باغات اور نرسریاں، 8 موسمیاتی لحاظ سے جدید ایکو ولیجز اور 5 زرعی و غذائی پروسیسنگ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات میں کمی اور زرعی شعبے کی مجموعی مسابقت کو بہتر بنانا ہے۔
آئندہ 42 ماہ کے دوران 1,800 منتخب کسانوں، جن میں خواتین بھی شامل ہوں گی، کو 720 خصوصی تربیتی کورسز فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان کے سفارت خانے نے یاد دلایا کہ 27 مئی 2026 کو سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی افرادی قوت کی اٹلی برآمد سے متعلق معاہدے بھی دونوں ممالک کے درمیان طے پا چکے ہیں۔
سفارت خانہ پاکستان نے اٹلی کی وزارتِ خارجہ اور اس کے ترقیاتی ادارے AICS کا تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (TVET) معاہدے کو حتمی شکل دینے میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔
پاکستان سفارت خانہ، روم








