۔،۔ فرینکفرٹ روڈل ہائیم کے علاقے میں گاڑیوں پر پتھراوُ۔ نذر حسین۔،۔
٭گاڑیوں پر پتھراوُ سے سات گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے اور گاڑیوں میں سے قیمتی سامان غائب٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے علاقے روڈل ہائیم میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے پتھراو کر کے کھڑی سات گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعات 31 اکتوبر اور یکم نومبر 2026ء کی درمیانی شب رات 1 بج کر 50 منٹ سے صبح 8 بجے کے درمیان پیش آئے۔ نامعلوم افراد نے زینٹ مارک ویگ (Zentmarkweg) اور وولف ہائیڈن ہائم اسٹریٹ (Wolf-Heidenheim-Straße) میں کھڑی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد گاڑیوں کے اندرونی حصوں کی تلاشی لیے جانے کے شواہد ملے ہیں، جس سے شبہ ہے کہ گاڑیوں میں موجود اشیا بھی چوری کی گئی ہیں۔حکام کے مطابق فی الحال زیادہ تر گاڑیوں کے مالکان کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی گاڑیوں سے کون سا سامان چوری ہوا ہے۔ پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چوری شدہ اشیا کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
