
۔،۔ فرانسیسی بحریہ نے امریکا کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران بحر الکاہل میں بحری جہاز سے 2.4 ٹن کوکین قبضہ میں لے لی۔ نذر حسین۔،۔
٭منشیات کی ایک سو گانٹھوں کی ضبطی جمعرات کو عمل میں آئی، کوکین کی ضبطی کے بعد بحری جہاز کو اس کی منزل کی طرف جانے دیا جبکہ منزل کے بارے میں فرانسیسی حکام نے کوئی وضاحت نہیں دی، نیز بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی امریکی حکومتی اداروں کے تعاون سے کی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/پولینیشیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق منشیات کی ایک سو گانٹھوں کی ضبطی جمعرات کو عمل میں آئی، کوکین کی ضبطی کے بعد بحری جہاز کو اس کی منزل کی طرف جانے دیا جبکہ منزل کے بارے میں فرانسیسی حکام نے کوئی وضاحت نہیں دی، نیز بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی امریکی حکومتی اداروں کے تعاون سے کی گئی، بیان کے مطابق جہاز پر نصب پرچم یا اس کی روانگی کے مقام کی بھی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ گذشتہ مار کے دوران فرانسیسی حکام نے پولینیشیا میں تقریباََ بارہ ٹن 12 کوکین ضبط کی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں کوکین اور میتھام فیٹامن کی اسمگلنگ کرنے والے منظم جرائم پیشہ گروہوں نے بحر الکاہل میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی اور جنوبی امریکا سے بڑی مقدار میں منشیات آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی منڈیوں کو منتقل کی جاتی ہیں۔ فرانسیسی بحریہ کے مطابق گذشتہ برس ریکار منشیات 87.6 ٹن منشیات بشمول اٹھاون 58 ٹن کوکین بھی ضبط کی گئی تھی۔




