0

۔،۔پاکستان اولمپکس ٹیم کا جرمنی آمد پر میاں مبین اختر کی جانب سے زبردست استقبال۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔پاکستان اولمپکس ٹیم کا جرمنی آمد پر میاں مبین اختر کی جانب سے زبردست استقبال۔ نذر حسین۔،۔

٭سفیر جسٹس ہیلپ لائن یورپین یونین،پریذیڈنٹ گرینڈ اوورسیز کلب اور فوکل پرسن اوورسیز پاکستانیز میاں مبین اختر کی جانب سے پاکستان اولمپکس ٹیم کا جرمنی آمدپر زبردست استقبال،کھلاڑیوں کو پھول اور سوفینیرز بھی دیئے گئے ٭٭برلن ایئرپورٹ آمد پر ٹیم کا استقبال سفارتخانہ پاکستان برلن کے افسران نے کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں 17 سے 25 جون تک اولمپک ورلڈ گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم دوحہ کی نجی ایئرلائن کے ذریعہ آج برلن پہنچ چکی ہے جس کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے، چہروں پر خوشی اور امیدوں سے بھرا دل لئے پاکستان اسپیشل اولمپکس کا 137 رکنی وفد(کھلاڑی) برلن پہنچ چکے ہیں، پاکستان سے برلن جرمنی اولمپکس گیم میں حصہ لینے والی ٹیموں کا پاکستان سفارت خانہ کے اعلی افسران ڈپٹی سفیرماجد لودھی (HOC )سعد بٹ اور پریس کونسلر حنا ملک جرمنی کہ فوکل پرسن میاں مبین اختر اوران کی پوری ٹیم نے ائیر پورٹ پرپرتکلف استقبال کیا گیا ۔ائیرپورٹ پر پاکستا ن زندہ باد اور جئے جئے پاکستان کے نعروں سے کونج اٹھااور اللہ پاک ہماری ٹیموں کواعلی کامیابی دیں اور جس سے پاکستان کا نام روشن ہو سکے آمین وفد میں 54 مرد،33 خواتین کھلاڑیوں سمیت متعلقہ کوچز اور دیر معاون اسٹاف بھی شامل ہے، مذکورہ کھیلوں میں 36 کھیل کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ٭پاکستانی کھلاڑی 11 مختلف کھیلوں میں حصّہ لیں گے جن میں ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، بوکسنگ، سائیکلنگ، ہاکی، پاور لفٹنگ، تیراکی، ٹینس اور ٹیبل ٹینس ایونٹس شامل ہیں ٭برلن ایئرپورٹ آمد پر ٹیم کا استقبال سفارتخانہ پاکستان برلن کے افسران نے کیا٭۔ جبکہ اولمپکس گیمز (سپورٹس گالا)میں 190 ممالک کے 7000 کھلاڑی شرکت کریں گے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپیشل ایتھلیٹ عبد الحق کا کہنا ہے کہ ٭پاکستان کی نمائندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے جبکہ ایتھلیٹ سمرن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے لئے فتح کا جذبہ لے کر نکلے ہیں ، فرقان محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم میگا ایونٹ کے لئے بہت پرجوش اور قومی جذبہ سے سرشار ہیں انشا اللہ قوم کو اچھا نتیجہ دیں گے۔سعدیہ جنید کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں شرکت سے ہمیں مزید تجربہ حاصل ہو گا،کوچ محمد بنگش نے بھی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ سے بھرپور کھلاڑی ہیں جبکہ وہ بہت کچھ نیا سیکھنے کے خواہشمند بھی ہیں جبکہ انہوں نے اس میگا ایونٹ کے لئے سخت تربیت حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور وہ فتح کے لئے پرامید ہیں۔ ان کا مزیذ کہنا تھا کہ ورلڈ گیمز میں دنیا بھر سے بہترین ٹیمیں حصّہ لے رہی ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی بھی کسی سے کم نہیں ہمارے نوجوان کھلاڑی ملک پاکستان کے لئے تمخے جیتنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان ایتھلیٹس اور ان کی سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن میں پرجوش شرکت پر فخر ہے بلاشبہ ان کی آمد اس قومی جذبہ کی عکاس ہے جس کا مظاہرو پاکستانی قوم کرتی آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بچے پاکستان کا نام اسی طرح روشن کریں گے جیسا کہ 2019 ابوظہبی میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 61 تمخے حاصل کئے تھے سفارتخانہ پاکستان برلن اس ضمن میں ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل 15 جون کو پاکستان ہاوس برلن میں سپیشل اولمپکس ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔ واضح رہے سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز برلن کا باضابطہ افتتاح 17 جون کو ہو گا اور یہ مقابلے25 جون 2023 تک جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں