0

۔،۔ 23 مارچ (یوم پاکستان) کے موقع پر سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ وطن کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ 23 مارچ (یوم پاکستان) کے موقع پر سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ وطن کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭ 23 مارچ (یوم پاکستان)اپنی تمام تر صلاحیتوں اور خلوص کے ساتھ وطن کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن یوم پاکستان کے موقع پر جب ہم اپنا پرچم لہراتے ہیں تو ہمیں اپنے پورے خلوص اور اختلافات سے بالاتر ہو کر مادر وطن کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے،یہ کہنا تھاسفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ سفارتخانہ برلن کی طرف سے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے (چوراسویں 84ویں) قومی دن(یوم پاکستان) کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان برلن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی تقریب میں کمیونٹی ممبران،مقامی جرمن افراد جبکہ خصوصی طور پر طلباء کی بڑی تعداد نے حصّہ لیا،نہ صرف برلن جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ناساز موسم (بارانی موسم)ہونے کے باوجود تقریب میں حصّہ لیا، سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے قومی ترانہ کی دھن پر پرچم کشائی کی،تقریب کے دوران صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علیزرداری کا یوم پاکستان کے موقع پر دیا گیا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ، وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف اوروزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر پاکستان محترمہ ثقلین سیدہ نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر جب ہم اپنا پرچم لہراتے ہیں تو ہمیں اپنے پورے خلوص اور اختلافات سے بالاتر ہو کر مادر وطن کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے، ہم نے تاریخ میں (چوراسی 84) سال قبل ٭قرارداد لاہور٭کے ذریعہ اسی دن ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کی ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا جہاں وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٭پاکستان امن اور انسانیت کے احترام کے لئے عالمی برادری کے ساتھ اپنے وعدوں پر قائم ہے، اپنے خطاب میں خصوصی طور پر بیرونی ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں کمیونٹی ممبران کے کردار کو سراہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ قوم قائد اعظم کے ٭اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں