0

۔،۔ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 143 تک ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ماسکو کنسرٹ ہال پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 143 تک ہو گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں فوجی وردی میں ملبوس (پانچ 5) دہشت گردوں نے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 143 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے (داعش نے ماسکو میں حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی)٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے (رائٹرز) کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں فوجی وردی میں ملبوس (پانچ 5) دہشت گردوں نے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 143 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے (داعش نے ماسکو میں حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی)، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال میں فوجی وردی میں ملبوس (پانچ 5) دہشت گردسٹی ہال میں داخل ہوئے اور کنسرٹ شروع ہونے سے پہلے دستی بم یا آگ لگانے والے بم پھینکے، آٹومیٹک ہتھیاروں سے تقریباََ (بیس 20) منٹ تک اندھا دھند فائرنگ(گولیاں برساتے) رہے، رپورٹ کے مطابق ہال میں تقریباََ (چھ ہزار 6000) ہزار سے زائد افراد موجود تھے، اس واقع کے بعد روسی ریسیکیو سروسز نے کروکس سٹی ہال سے 100 سے زائد افراد کو نکال کر فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔ امریکا کی جانب سے اس حملے میں یوکرین کے ملوث نہ ہونے کے بیان پر روسی ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ (امریکا) بغیر کسی تحقیق کے کیسے کسی(یوکرین) کو بے گناہ قرار دے سکتا ہے، اگر حملے میں یوکرین ملوث ہے تو امریکا کو یقیناََ پتا ہو گا تاہم ابھی اس حوالہ سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔ روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن کے پاس اس حوالہ سے معلومات ہیں تو روس کے ساتھ شیئر کرے اگر نہیں تو اس طرح کی باتیں نہیں کرنی چاہیئے۔ روسی صدر ولادیمیئر پوتین نے(بزدلانہ) حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ چیف سیکورٹی آفیسر کے مطابق حملے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تمام گرفتار ہونے والے افراد غیر ملکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان کے مطابق مشتبہ افراد یوکرین کی سرحد پر فرار ہو گئے جہاں ان کے رابطے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں