0

۔،۔ یو اے ای کے آسمان پر گہرے بادلوں کو دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ یو اے ای کے آسمان پر گہرے بادلوں کو دیکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بدھ کی صبح سے مغربی علاقوں میں طوفانی بارش بجلی اور گرج چمک کے ساتھ برسے گی جبکہ کچھ علاقوں پر اولے پڑنے کا امکان ہے۔لوگوں کو سیلاب اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/یو اے ای۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ دو دن سے (یو اے ای)میں شدید بارش، بجلی اور گرج چمک کے ساتھ اولے قڑنے کا امکان ہے، (این سی ایم) نے عوام پر زور دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کے دوران تمام ضروری تدابیر اختیار کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں جبکہ لوگوں کو سیلاب اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہنے کی بھی تاکید کی گئی ہے، واضح رہے کہ منگل کی رات کو بھی ابو ظہبی اور دبئی کے کچھ حصّوں میں اولے پڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں