0

۔،۔ مرکزی جامع مسجد صوفیہ میں محفل شہدائے کربلا کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ مرکزی جامع مسجد صوفیہ میں محفل شہدائے کربلا کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔

٭ مرکزی جامع مسجد صوفیہ میں سالانہ محفل شہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف میونخ جبکہ، نیورن برگ،آگس برگ اور فرینکفرٹ سے کثیر تعداد میں عاشقان اہل بیت نے بھر پور شرکت کی خصوصی خطاب کے لئے عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر منور حسین شاہ جماعتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پوری سیداں شریف نارو وال) برطانیہ سے تشریف لائے تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ۔مرکزی جامع مسجد صوفیہ میں سالانہ محفل شہدائے کربلا کا انعقاد کیا گیا جس میں نہ صرف میونخ جبکہ، نیورن برگ،آگس برگ اور فرینکفرٹ سے کثیر تعداد میں عاشقان اہل بیت نے بھر پور شرکت کی خصوصی خطاب کے لئے عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر منور حسین شاہ جماعتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پوری سیداں شریف نارو وال) برطانیہ سے تشریف لائے تھے،حاجی خوشحال خان جو کے نہ صرف مذہبی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں جبکہ آپ ایک کاروباری اور سماجی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔جرمن پاکستانی ویلفیئر سوسائٹی میونخ کے صدر بھی ہیں، ہر سال کی طرح اس بار بھی انہوں نے انتظامیہ کے مشورے سے محفل شہدائے کربلا کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں نہ صرف میونخ جب کے دور دراز علاقوں اور شہروں سے عاشقان رسول اور عاشقان اہل بیت تشریف لائے، فرحت شاہ جو کے ادارہ منہاج القرآن فرینکفرٹ کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں نے شرکت کی جبکہ قاری صدیق صاحب نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ حضرت مولانا فرحت شاہ نے واقعہ کربلا پر خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر منور حسین شاہ جماعتی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پوری سیداں شریف نارو وال) نے تفصیلی خطاب فرما کر عاشقان رسول اہل بیت کا دل منور کیا، نماز مغرب کے بعد ایک مسلمان بھائی کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ اختتام پر شرکاء محفل کے لئے لنگر حسینی کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں