۔،۔ جیب کُترے نے 600 یورو چرائے جبکہ گشتی پولیس نے اسے جا لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب جیب کُترے نے 600 یورو چرائے جبکہ گشتی پولیس نے اسے جا لیا، جبکہ اسی گلی موسل اسٹریٹ میں 26 سالہ شخص نے قینچی سے ایک شخص کو زخمی کر کے پر س
چھین لیا لیکن وہ بھی دور نہ جا سکا اور رات تھانے میں گزاری٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام پولیس افسران نے ڈیوٹی(موجودگی) کے اقدامات کے تحت دو مشتبہافراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے ڈکیت اور جیب کترے تھے، پہلا عمل صبح 9:55 بجے موسل اسٹریٹ پر پیش آیا جب ایک 33 سالہ نوجوان نے 26 سالہ نوجوان سے جیکٹ خریدنا چاہی، فروخت کے لئے مذاکرات نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی چھینا جھپٹی میں مبینہ خریدار نے بیچنے والے کا پرس چرا لیا، اسی دوران ایک اور 33 سالہ شخص نوجوان کی حمایت میں کود پڑا جو ایک قینچی سے لیس تھا قینچی سے اس نے 26 سالہ نوجوان کو قینچی سے زخمی کر دیا اور اسی دوران جیکٹ اور پرس لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ کچھ ہی دیر میں گشتی پولیس نے بے گھر افراد کو جا لیا جیکٹ اور پرس برآمد کرنے کے بعد حوالات میں بند کر دیا رپورٹ کے مطابق وہ جرمنی میں غیر قانونی رہائش پذیر تھا۔ رات کو دوسر جرم رات کو9:30 بجے نِدا اسٹریٹ پر ہوا جس میں ایک 33 سالہ بے گھر شخص نے 49 سالہ شخص کی پتلون کی پچھلی جیب سے صفائی کے ساتھ 600 یورو چرا لئے جبکہ چور دور نہیں جا سکا کہ گشتی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا اور اس کی بھی رات حوالات میں گزری۔