0

۔،۔ خبردار۔ہلدی کا زیادہ استعمال جگر کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ خبردار۔ہلدی کا زیادہ استعمال جگر کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭آسٹریلوی ریگولیٹری اتھارٹی نے جگر کے مسائل رپورٹس کے مطابق کہا ہے کہ ہلدی کا زیادہ استعمال سے جگر،آنکھوں کا پیلا ہونا، گہرا پیشاب،متلی، الٹی غیر معمولی تھکاوٹ یا کمزوری شامل ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آسٹریلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی باشندوں سے جگر کے مسائل کی 18 رپورٹس موصول ہوئی ہیں جنہوں نے ہلدی کے پودے پر مشتمل ہربل سپلیمنٹس کا استعمال کیا تھا،جس کی وجہ سے غیر معمولی معاملات میں جگر میں زخم بننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، خطرہ یہ ہے کہ مصنوعات سپر مارکیٹوں، ہیلتھ فوڈ اسٹورز اور فارمیسیوں سے نسخے کے بغیر خریدی جا سکتی ہیں جبکہ کسی خاص برانڈ کا نام نہیں دیا گیا یہ بھی لکھا گیا ہے کہ آسٹریلوی رجس آف تھیرا پیوٹک گڈز میں 600 سے زائد دوائیاں درج ہیں جن میں یہ اجزاء شامل ہیں۔ حکام کی وضاحت کے مطابق کھانے میں ہلدی کی عام مقدار سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ ہلدی ایک ایسا پودہ ہے جو 4000 سال سے زائد عرصے سے کھانے میں روائیتی مسالے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جبکہ ہندوستانی،پاکستانی اور چینی ادویات میں دواوں کے مقاصد کے لئے استعمال ہوتا آ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں