0

۔،۔ کویتی بینک میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ(ویڈیو موڈ پر آن فون) کا انکشاف۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ کویتی بینک میں خواتین کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ(ویڈیو موڈ پر آن فون) کا انکشاف۔ نذر حسین۔،۔

٭کویتی خاتون نے بینک کے عوامی باتھ روم سے (ویڈیو موڈ پر آن کئے گئے فون کو برآمد کر لیا) ڈھونڈ نکالا جو ایک بینک میں موجود خواتین کے باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کویت۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت میں ایک کویتی خاتون نے بینک کے عوامی باتھ روم سے (ویڈیو موڈ پر آن کئے گئے فون کو برآمد کر لیا) ڈھونڈ نکالا جو ایک بینک میں موجود خواتین کے باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا۔شدید ناپسندیدگی اور تنقید کے دوران گذشتہ دو دنوں میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو کویتی وزارت داخلہ نے دو افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے ان میں سے ایک عرب اور دوسرا ایشیائی شہری ہے، ملزمان سے تحقیقات اور مزید قانونی کاروائی کرنے کے لئے مجاز حکام کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں