۔،۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں 20 سالہ سفید فام نوجوان نے فائرنگ کر کے 3 سیاہ فام افراد کو ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭سیاہ فام لوگوں سے نفرت رکھنے والے بیس سالہ سفید فام(نقاب پوش) نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے افریقی نثراد امریکی محلے میں واقع جیکسن ویل،فلوریڈا ڈالر جنرل اسٹور کے اندرتین سیاہ فام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔شوٹر جس نے نسل پرستانہ تحریریں بھی پوسٹ کی تھیں بعد ازاں خود کشی کر لی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/فلوریڈا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 2 بجے سے پہلے پیش آیا،سیاہ فام لوگوں سے نفرت رکھنے والے بیس سالہ سفید فام(نقاب پوش) نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے افریقی نثراد امریکی محلے میں واقع جیکسن ویل،فلوریڈا ڈالر جنرل اسٹور کے اندرتین سیاہ فام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔شوٹر جس نے نسل پرستانہ تحریریں بھی پوسٹ کی تھیں بعد ازاں خود کشی کر لی، رپورٹ کے مطابق حملے سے کچھ دیر قبل شوٹر نے اپنے والد کو ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا جس میں اس کا لکھنا تھا کہ اپنا کمپیوٹر چیک کریں، پولیس افسر شیرف واٹرس نے کہا کہ والد کو نسل پرست تحریریڈ ملیں جس پر انہوں نے 911 کو مطلع کیا لیکن اس دوران بیس سالہ سفید فام(نقاب پوش) نوجوان شوٹنگ کر چکا تھا۔ شیرف کا کہنا تھا کہ یہ دن جیکسن ویل کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، اس کمیونٹی میں نفرت کی کوئی جگہ نہیں۔شیرف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک بزدل اور ذہنی مریض شوٹر تھا ان کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے۔ مرنے والوں میں دو مرد اور ایک عورت شامل تھی