۔،۔فرینکفرٹ گالوس میں کالی مرچ کے اسپرے سے ڈکیتی کی کوشش۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے علاقہ گالوس میں تین نامعلوم افراد نے کالی مرچ کے اسپرے سے 67 سالہ شخص پر حملہ کر کے بیگ چھین کر فرار ہونے میں کامیاب٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالوس۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 67 سالہ شخص دوپہر کوگالوس وارٹے پر بس کے انتظار میں کھڑا تھا، وہیں پر تین نوجوان لڑکے بھی کھڑے تھے انہوں نے باتوں باتوں میں بوڑھے شخص سے تکرار شروع کر دیا 52 نمبر بس کے آنے پر چاروں افراد بس میں سوار ہو گئے جبکہ چاروں نے ایپن ہائینرeppenheiner str سٹاپ پر بس کو چھوڑ دیا ، بس اسٹاپ سے چند میٹر دور چلنے پر بوڑھے شخص کو احساس ہوا کہ تینوں نوجوان اس کا پیچھا کر رہے ہیں پھر اچانک تینوں افراد نے بوڑھے شخص پر حملہ کر کے اس کا بیگ چھین لیا جب زخمی فریق نے جوابی کاروائی کی تو ایک شخص نے اسپرے آلہ سے بوڑھے پر حملہ کر دیا تینوں مجرم اس عمل کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گشتی پولیس کے پہنچنے کے بعد بزرگ شخص کو چہرے اور گردن کے حصّہ پر سرخی اور جلن کی وجہ سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، پولیس مجرموں کی تلاش میں ہے۔