۔،۔ فرینکفرٹ پُل کے نیچے دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا،ایک شخص شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ فلوسر پُل کے نیچے دو افراد میں جسمانی جھگڑا دیکھ کر پولیس طلب کر لی گئی،چھبیس سالہ نوجوان نے (چون سالہ) شخص کو کلہاڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم افراد میں کسی بات پر تکرار نے جھگڑے کی صورت اختیار کر لی، تقریباََ شام کو ساڑھے چار بجے عینی شاہد نے پولیس کو اطلاع دی کہ پُل کے نیچے دو افراد جھگڑ رہے ہیں جبکہ ایک کے ہاتھ میں کلہاڑی ہے جس سے وہ دوسرے شخص پر وار کر رہا ہے۔ چوکس پولیس دستے نے فوراََ موقع واردات پر پہنچ کر (چھبیس سالہ) کلہاڑی بردار شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ شخص کو فوراََ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق اس کے چہرے، سر اور ہاتھوں پر معمولی زخم تھے جس پر اس کی مرہم پٹی کر کے اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، چھبی سالہ ملزم کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ہولڈنگ سیل میں بند کر دیا گیا۔