۔،۔ گذشتہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب دن دہاڑے 57 سالہ شخص کو لوٹ لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دو نا معلوم افراد نے گذشتہ دن دن دہاڑے تقریباََ ڈھائی بجے نامعلوم شخص کو کالی مرچوں کی اسپرے سے ڈرایا پھر لاتوں اور گھونسوں سے اس کی مرمت کی اور (گیارو سُو یورو) لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونچنر سٹراسے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دن دہاڑے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع میونچنر اسٹریٹ پر دو نامعلوم افراد نے 57 سالہ شخص کو کالی مرچ کے اسپرے سے ڈرایا پھر دھکیل کر نزدیک موجود واسٹل کی سیڑھیوں پر گرایا پھر مکوں اور لاتوں کی بارش سے اسے ڈرایا دھمکایا، اس کے جیب سے تقریباََ (گیاہ سو یورو) نقد لوٹ کر نامعلوم سمت میں فرار ہو گئے۔ عینی شاہدین نے یہ ڈرامہ دیکھ کر فوراََ پولیس طلب کر لی پولیس کے موقع پر پہنچنے تک ملزم فرار ہو چکے تھے، عینی شاہدین کے مطابق ایک ملزم فرار ہوا تھا جبکہ دوسرا اسی بلڈنگ میں کہیں چھپ گیا تھا، تلاشی لینے پر پولیس افسران کو اسپرے مل گئی تھی، پھر اچانک اسی گواہ نے مشتبہ فرد کو بلڈنگ کی چھت پر دیکھا، کچھ ہی دیر بعد پولیس اسے تلاش کرنے اور گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ لوٹی ہوئی رقم نہ مل سکی، دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔