0

۔،۔ سوتی ہوئی بیٹی کو گاڑی میں چھوڑ کر جانے سے 10 ماہ کی بچی چل بسی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سوتی ہوئی بیٹی کو گاڑی میں چھوڑ کر جانے سے 10 ماہ کی بچی چل بسی۔ نذر حسین۔،۔

٭پرتگال لسبون میں والد کی لاپرواہی سے دس ماہ کی بچی کی گاڑی میں موت واقع ہو گئی، والد بچی کو نرسری چھوڑنا بھول گیا اور یونیورسٹی پہنچ گیا،گاڑی میں تقریباََ 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں سوئی ہوئی بچی نے دم توڑ دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لسبون/پرتگال۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والد نے (دس) ماہ کی بچی کو پروگرام کے مطابق نرسری میں چھوڑ کر یونیورسٹی جانا تھا، کیونکہ بچی سکون سے سوئی ہوئی تھی والد روٹین کے مطابق یونیورسٹی پہنچ گیا جہاں وہ لیکچرار تھا، (سات) گھنٹے بعد جب لیکچرار واپس پہنچا تو پچھلی سیٹ پر بچی کو بے ہوشی کے عالم میں دیکھ کر حیران رہ گیا اس نے فوراََ اسے اٹھانے اور بچانے کی کوشش کی اس دوران ایمرجنسی ٹیموں کو بھی بلا لیا گیا، رپورٹ کے مطابق اس دوران بچی کی ماں بھی موقع پر پہنچ گئی والد اور بچی کی والدہ کو ایمرجنسی ٹیموں نے دلاسا دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت (چھبیس) ڈگری سینٹی گریڈ تھا تا ہم بند گاڑی میں درجہ حرارت (پچاس) ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہو گا۔ ملکی میڈیا کے مطابق بچی گاڑی میں سو رہی تھی شاید اسی وجہ سے والد اسے گاڑی میں بھول گیا، بچی کی پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں