0

۔،۔ جرمنی کے شہر (کورچن بروئش)میں حاجی خادم حسین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد کی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر (کورچن بروئش)میں حاجی خادم حسین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد کی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭اللہ کی شان کریمی کہ جس گاوں میں آٹھ مشہور گرجا گھر ہیں۔ بروئش ایفنگگیلش چرچ(Evangelische Kirche Broich) یہ ضلع کے آٹھ گرجا گھروں میں سے ایک ہے،جہاں پرحاجی خادم حسین کی رہائش گاہ میں درود و سلام کی محفل سجائی گئی جبکہ گھر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جس میں سے درود و سلام کی آوازیں روح کو گرما رہی تھیں،Korschenbroich اپنی روایات کو برقرار رکھتا ہے، آپ کو زندگی کے تمام مراحل میں آرام محسوس ہو گا، لوئر رائن پر قابل انتظام شہری زندگی کے فوائد کے علاوہ،آرام، کھیل اور ثقافت کے لئے کافی جگہ موجود ہے، یہ علاقہ(34,000) رہائشیوں کے لئے ایک پرکشش گھر کی حیثیت رکھتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کورچن بروئش/مول ہائیم آن در روہر۔حضرت مولانا منظور عالم جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر (کورچن بروئش)میں حاجی خادم حسین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد کی گئی،اللہ کی شان کریمی کہ جس گاوں میں آٹھ مشہور گرجا گھر ہیں۔ بروئش ایفنگگیلش چرچ(Evangelische Kirche Broich) یہ ضلع کے آٹھ گرجا گھروں میں سے ایک ہے،جہاں پرحاجی خادم حسین کی رہائش گاہ میں درود و سلام کی محفل سجائی گئی جبکہ گھر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جس میں سے درود و سلام کی آوازیں روح کو گرما رہی تھیں،Korschenbroich اپنی روایات کو برقرار رکھتا ہے، آپ کو زندگی کے تمام مراحل میں آرام محسوس ہو گا، لوئر رائن پر قابل انتظام شہری زندگی کے فوائد کے علاوہ،آرام، کھیل اور ثقافت کے لئے کافی جگہ موجود ہے، یہ علاقہ(34,000) رہائشیوں کے لئے ایک پرکشش گھر کی حیثیت رکھتا ہے،اسی لئے حضورﷺ سے بے پناہ محبت کرنے والے دم بخود ہو کر کہہ اُٹھتے ہیں کہ آپﷺ کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے۔ ماہ ربیع الاول کے شروع ہوتے ہی۔ملک ملک، شہر شہر۔محلہ محلہ، گلی گلی، گھر گھر میں میلاد مصطفیﷺ کی محفلیں سجائی جاتی ہیں، اسی سلسلہ کی ایک کڑی کو ملاتے ہوئے بتاتے چلیں کہ (٭حُسین کے خادم ٭خادم حسین٭)کی رہائش گاہ پر میلاد مصطفی کی محفل سجائی گئی، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف ذیاد چوہدری کو نصیب ہوا جبکہ خادم حسین،علام فرید، عمران بٹ اور مہتاب مدثر بٹ نے ہدیہ نعت پیش کیں، علامہ جہانذیب امام مسجد نوئیز نے حضور کی ولادت پر مختصر مگر جامع خطاب فرمایا جبکہ علامہ مولانا منظور عالم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کے بعد خاتم المرسلین، شفیع المزنبین اور رحمۃ اللعالمین امام الانبیاء حضرت محمد ﷺ کی ولادت کے ساتھ ساتھ عرب کے حالات جو پہلے تھے اور اسلام کے بعد پر تفصیلی خطاب فرمایا، محفل کا اختتام درود و سلام پر کیا گیا اور بعد ازاں مہمانوں کو لنگر محمدی پیش کیا گیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں