0

۔،۔ حماس دہشت گرد نہیں،آزادی کے لئے لڑنے والے مجاہدین ہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ حماس دہشت گرد نہیں،آزادی کے لئے لڑنے والے مجاہدین ہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭ترکی کے صدر طیب اردوگان نے اسرائیل کا دورہ منسوخ کر دیا،انہوں نے فلسطینی عوام اور حماس کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے اجلاس میں کہا کہ حماس دہشت گرد نہیں،آزادی کے لئے لڑنے والے مجاہدین ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی/انقرہ/فلسطین/غزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوگان نے حماس کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل اور مغربی ممالک حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم کا نام دے رہے ہیں لیکن میرے لئے یہ جنگجو یا دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں جو اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل غزو میں قتل عام میں مصروف ہے یہ اسرائیلی جارحیت انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں زیادہ تر بچے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اور یوکرین جنگ پر آواز اُٹھانے والے غزہ میں ہونے والی دہشت گردی پر کیوں خاموش ہیں، ترکی کو اسرائیل سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن اس طرح کے ظلم و ستم اور دہشت گردی کر ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں