0

۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔مولانا طارق جمیل کے صاجزادے عاصم جمیل اتوار کو سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔مولانا طارق جمیل کے صاجزادے عاصم جمیل اتوار کو سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ اور شان پاکستان جرمنی کے ایڈیٹر ان چیف نذر حسین مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ملتان۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ جو کے آج کل پاکستان کے نجی دورے پر ہیں نے شان پاکستان کو مولانا طارق جمیل کے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات کی اطلاع دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثہ پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں، یقیناََ یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ہماری دُعا ہے کہ اللہ کریم مرحوم عاصم جمیل کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطاء فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین۔ثم آمین)۔اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُون۔

٭ریجنل پولیس آفیسر(آر پی اُو) ملتان سہیل چوہدری کے مطابق عاصم جمیل کو سینے میں گولی لگی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں