۔،۔ پوپ کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ۔ نذر حسین۔،۔
٭عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسسکو نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کر دی۔پوپ کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ویٹی کان سٹی/اوٹاوا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسسکو نے ویٹی کان میں ہفتہ وار دُعائیہ خطاب کرتے ہوئے کہا بھائیو بہت ہو گیا، ہتھیاروں کو روکو یہ کبھی امن نہیں لاتے،بس بہت ہو گیا،غزہ میں زخمیوں کی دیکھ بھال فوری ہونی چاہیئے، تنازع بہت پھیل چکا اسے اور نہیں پھیلنا چاہیئے۔ غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیئے زخمیوں کا علاج ضروری ہے، شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عیسائی،یہودی،مسلمان اور ہر مذہب و ملک کا انسان خُدا کی نظر میں اہم ہے، ہر انسان کو امن کے ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے۔ دوسری طرف کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی بول اُٹھے اگر بڑے ممالک عالمڑ قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے ان کے کوئی نتائج بھی نہ ہوں تو دنیا سب کے لئے خطرناک ترین جگہ بن جائے گی۔ کینیڈین وزیر اعظم بھارت کو کینیڈا کے درمیان سکھ رہنما کے قتل پر پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے حوالہ سے تبصرہ کر رہے تھے۔