0

۔،۔خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص،پولیس کے ہاتھوں ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔خود کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص،پولیس کے ہاتھوں ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭مشرقی لندن میں (چالیس) سالہ شخص ہاتھ میں گن(بھاری بھرکم اسلحہ) لئے ہوئے خود کشی کی دھمکی دیتا ہے۔پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لندن/ڈیگنہم۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر ڈیگنہم میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کی رات تقریباََ (آٹھ۔20:00) بجے رات ڈیگنہم میں ویسٹن گرین پر واقع ایک گھر کے رہائشی نے 999 پر فون کر کے بتایا کہ کہ ایک شخص ہاتھ میں گن اُٹھائے بار بار خودکشی کی دھمکی دیتا ہے۔میٹرو پولیٹن پولیس نے فوراََ اسلحہ سمیت اور ایک ماہر مذاکرات افسر کو امداد کے لئے روانہ کر دیا، خود کو مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی عمر (چالیس) سال بتائی جاتی ہے کہ ساتھ مذاکرات کئے گئے جو متواتر ایک گھنٹہ تک جاری رہے تا کہ وہ اسے خود کشی نہ کرنے اور گن پولیس کے حوالہ کر دے کی ترغیب دیتے رہے۔بالآخر تقریباََ (نُو 21:00) بجے پولیس نے فائرنگ کر کے مجرم کو گرفتار کرنا چاہا جو نامعلوم وجوعات کی بنا پر چالیس سالہ نہ صرف زخمی ہوا جبکہ آذھے گھنٹے بعد موقع پر دم ہی توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں