۔،۔فریز ٹونا مچھلی کی پیکنگ میں منشیات کی اسمگلنگ٭7.5 ٹن٭کوکین قبضے میں لے لی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭دنیا بھر میں اسمگلر نت نئے طریقوں سے منشیات اسمگل کرنے میں ماہر ہیں جبکہ کبھی کبھی پولیس کو مخبری مل جائے تو فریزر مچھلی کی پیکنگ، پانی کے پائپوں، کیلوں میں بھری کوکین کو بھی ڈھونڈ لیتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالیشیا/آئبیریا/جنوبی امریکا/اسپین ہیگو بندرگاہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین میں پولیس نے ایک کامیاب چھاپے کے بعد تقریباََ ٭7.5 ٹن٭کوکین قبضے میں لے لی، دنیا بھر میں اسمگلروں کے پاس قانون کی دھجیاں اڑانے کے لئے نت نئے اسمگلنگ کے طریقے اپنائے جاتے ہیں، اسمگلنگ کے ان طریقوں کا تازہ انکشاف منگل کے روز ہسقانوی پولیس نے اس وقت کیا جب انہوں نے ملک کے شمال مغرب مبں واقع ویگو بندر گاہ پر جنوبی امریکا سے آنے والی ٭7.5 ٹن٭کوکین قبضے میں لے لی، یہ منشیات فریز کی گئی ٹونا مچھلی کے اندر چھپائی گئی تھی اسے پورے ملک میں تقسیم کیا جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک نے بین الاقوامی سطح پر مچھلی اور سمندری غذا کی تجارت کرنے اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے در آمدی کمپنی قائم کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق کئی مہینوں کی نگرانی کے دوران پولیس افسران اس نتیجہ پر پہنچے کہ کمپنی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کو چھپا رہی ہے، ہسپانوی پولیس نے چھاپے کے دوران بلقان نثراد دو تنظیموں سے تعلق رکھنے والے (بیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ یورپ میں منشیات کی تقسیم کے سب سے بڑے اور طاقتور نیٹ ورک کے لئے ایک ٭بڑا دھچکا٭ ہے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی ای اور کاروائی میں انہوں نے ملک کے مشرق میں (والینسیا) کی بندرگاہ میں شپنگ کنٹینرز میں چھپائی گئی 3.5 ٹا کوکین برآمد کی۔ ٭کنٹینرز کے اندر بڑی مہارت سے لوہے کی چادر کی دیوار بنائی گئی جبکہ اس کے پیچھے کوکین چھپائی گئی تھی۔دیکھنے میں کوئی انسانی آنکھ نہیں دیکھ سکتی تھیکہ کنٹینرز کی چادرکے پیچھے کوکین اس کے بعد بڑی مہارت سے لہوے کی چادر،اس چادر کو بڑی مشینوں سے کاٹ کر کوکین برآمد کی گئی۔