۔،۔ ارجنٹائن کے بیوئنس آئرس کے ایئرپورٹ پر کھڑا جہاز شدید طوفان میں کھڑا نہ رہ سکا۔ نذر حسین۔،۔
٭ارجنٹائن کے ہوائی اڈے بوئنس آئرس پر کھڑا جہاز گھوم کر دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا،ہوائی جہاز پاکنگ پر کھڑا تھا کہ اچانک اپنا رُخ تبدیل کر کے جہاز کے ساتھ لگی سیڑھیوں کو روندتا ہوا ساتھ کھڑے ہوائی جہاز سے ٹکرا گیاجس مں کے نتیجہ میں شدید نقصان ہوا،13 افراد ہلاک،کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ارجنٹائن/بوئنس آئرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں شدید طوفانی ہواوں (93 میل فی گھنٹہ جو 150 کلو میٹر فی گھنٹہ) بنتا ہے کے دوران 13 افراد ہلاک ہو گئے،کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، مختلف شہروں میں بجلی سمیت مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ برقی رو معطل ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی،رپورٹ کے مطابق طوفان گذشتہ روز بیئنس آئرس سے چار سو کلومیٹر دور بندرگاہ سے ٹکرایا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق طوفانی ہوئیں اتنی شدید تھیں کہ ہوائی اڈے پر کھڑا جہاز رولنگ کرتا ہے اور شدید طوفانی ہوائیں کھڑے جہاز کا رُخ موڑ دیتی ہیں جہاز زمینی آلات(سیڑھیوں اور دوسری اشیاء کو توڑتے پھوڑتے گھوم جاتا ہے اور شاید ساتھ کھڑے طیارے سے بھی ٹکراتا ہے جس کی وجہ سے مسلسل نقصان اٹھانا پڑا اور فلائٹ بھی منسوخ کرنی پڑی۔