۔،۔ کرسمس (23 دسمبر اور 25 دسمبر) کے دوران نامعلوم چوروں نے ریستوران کے اندر رسائی حاصل کی۔نذر حسین۔،۔
٭میونخ ریگنز برگ کے ایک ریستوران میں نا معلوم چوروں نے رسائی حاصل کی جبکہ بغیر کسی لوٹ مار کے نامعلوم سمت میں فرار ہو گئے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ/ریگنز برگ۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم چوروں نے آڈولف شمٹزر اسٹریٹ پر ریستوران میں زبردستی رسائی حاصل کی، ریسوران کے اندرونی حصے میں داخل ہونے کے باوجود بغیر کسی لوٹ مار کے چور نامعلوم سمت میں فرار ہو گئے جبکہ ریگنز برگ کی فوجداری پولیس نے جائے وقہعہ پر فرانزگ تفتیش اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، کریمینل پولیس گواہوں کی تلاش میں ہیں جو ممکنہ طور پر چوروں تک رسائی میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔