۔،۔ جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں بروز جمعہ دعوت اسلامی یورپ کے نگران کا خصوصی خطاب۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭دعوت اسلامی یورپ کے نگران اوسید عطاری مدظلہ عالی خصوصی طور پر اسپین سے تشریف لا رہے ہیں، آپ خصوصی خطاب بروز جمعہ تقریباََ (12:35 بجے) فرمائیں گے جبکہ نماز جمعّہ وقت کے مطابق ٹھیک (ڈیڑھ 13:30) ادا کی جائے گی،وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جمعّۃ المبارک میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/باد کن سٹیڈٹ۔ ایگزیکٹو باڈی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی، انتظامیہ جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ(باد کن سٹیڈٹ) کی طرف سے سٹٹگارٹ اور گرد و نواح کی تمام پاکستانی مسلمان برادری کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بروز جمعہ بتاریخ (سولہ 16 فروری 2024)کو دعوت اسلامی یورپ کے نگران او سید عطاری مد ظلہ عالی اسپین سے خصوصی طور پر ٭ جامع مسجد المدینہ اسٹٹگارٹ باد کن سٹیڈٹ تشریف لا رہے ہیں۔ آپ ایک حاصل مقصد خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ واضح رہے،خطاب کا آغاز تقریباََ (12:35 بجے) شروع ہو گا جبکہ نماز جمعّہ وقت کے مطابق ٹھیک (ڈیڑھ 13:30) ادا کی جائے گی،وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جمعّۃ المبارک میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔