0

۔،۔ بپھرے ہوئے بندروں نے بالکونی کا کام کرتی بہنوں پر حملہ کر دیا،ایک ہلاک دوسری شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بپھرے ہوئے بندروں نے بالکونی کا کام کرتی بہنوں پر حملہ کر دیا،ایک ہلاک دوسری شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭(انیس 19 سالہ اور پندرہ 15 سالہ) بہنیں گھر کی بالکون پر بیٹھی کام کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم وجوعات کی بنا پر بندروں نے ان پر حملہ کر دیا جان بچانے کی خاطر بہنوں نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی گھر کے نیچے موجود کنویں میں جا گریں،گاوں کے افراد نے انہیں اسپتال پہنچایا جبکہ ایک ہلاک اور دوسری شدید زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اتر پردیش/نئی نگلا۔(بھارت میں بندروں کی وجہ سے ایک اور لڑکی کو موت نے نگل لیا)غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) مقامی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقہ نئی نگلا میں اس وقت پیش آیا جب(پندرہ 15 لڑکی سپنا اپنی انیس19 سالہ بہن سادھنا کے ہمراہ) گھر کی بالکون پر بیٹھی کام کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم وجوعات کی بنا پر بندروں نے ان پر حملہ کر دیا جان بچانے کی خاطر بہنوں نے بالکونی سے چھلانگ لگا دی گھر کے نیچے موجود کنویں میں جا گریں،گاوں کے افراد نے انہیں اسپتال پہنچایا جبکہ پندرہ 15 لڑکی سپنا علاج کے دوران موت کے منہ میں چلی گئی جبکہ سادھنا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے (ایس ایچ او) اوجے کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ماں باپ کی طرف سے ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں درج کروائی گئی ہے اور نہ ہی وہ اپنی بیٹی کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں رپورٹ کے مطابق بچی کی میت پوسٹ مارٹم کئے بغیر والدین کے حوالہ کر دی گئی، بچیوں کا باپ شیو کمار رکشہ ڈرائیور ہے نے پولیس سے پرزور اپیل کی ہے کہ انتظامیہ علاقے میں گھومتے بندروں کو پکڑے جو آئے روز انسانی ہلاکتوں کا سبب بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں