0

۔،۔ فرینکفرٹ،میونخ،ہیمبرگ،برلن،سٹٹگارٹ،ڈوسلڈورف اور کولون بون ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ،میونخ،ہیمبرگ،برلن،سٹٹگارٹ،ڈوسلڈورف اور کولون بون ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ۔ نذر حسین۔،۔

٭ فرینکفرٹ،میونخ،ہیمبرگ،برلن،سٹٹگارٹ،ڈوسلڈورف اور کولون بون ہوائی اڈوں پر جرمن لفتھا نزا ایئرلائن کے زمینی عملہ نے منگل کی صبح(چار 04:00 بجے سے بدھ کی صبح سات 07:10) بجے تک تقریباََ (ستائیس 27) گھنٹوں کی ہڑتال شروع کر دی جس سے تقریباََ (ایک ہزار 1,000میں سے نُو سو 900) پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، زمینی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا(ََ ایک لاکھ 100,000) مسافر متاثر ہوئے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئرپورٹ۔ فرینکفرٹ،میونخ،ہیمبرگ،برلن،سٹٹگارٹ،ڈوسلڈورف اور کولون بون ہوائی اڈوں پر جرمن لفتھا نزا ایئرلائن کے زمینی عملہ نے منگل کی صبح(چار 04:00 بجے سے بدھ کی صبح سات 07:10) بجے تک تقریباََ (ستائیس 27) گھنٹوں کی ہڑتال شروع کر دی جس سے تقریباََ (ایک ہزار 1,000میں سے نُو سو 900) پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں، زمینی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا(ََ ایک لاکھ 100,000) مسافر متاثر ہوئے ہیں۔حال ہی میں نہ صرف زمینی عملہ جبکہ لفتھانزا کے پائلٹوں نے بھی ہڑتال کی تھی۔اب کی بار ایئرپورٹ پر زمینی عملہ کی ہڑتال اجرت میں اضافہ کے لئے کی گئی (ٹریڈ یونین ورڈی trade union Verdi) اجرت میں (ساڑھے بارہ فیصد 12.5% اور تین ہزار 3,000یورو کی یک طرفہ ادائیگی ) کا مطالبہ کر رہی ہے،جبکہ ایئر لائن لفتھانزا نے زمینی عملہ کی تنخواہوں میں (دس فیصد 10%) اضافے کی پیشکش کی تھی) جس کو مسترد کرتے ہوئے جرمنی کے تمام ہوائی اڈوں پر جن میں خصوصی طور پر (فرینکفرٹ،میونخ،ہیمبرگ،برلن، سٹٹگارٹ،ڈوسلڈورف اور کولون بون ہوائی اڈوں کے زمینی عملہ نے ہڑتال شروع کر دی، زمینی عملے کے افراد نے ہاتھوں میں جھنڈے اور بینر اُٹھا رکھے تھے جو کہ ایئر پورٹ کے اندر نعرے لگا رہے تھے کچھ دیر ایئر پورٹ کے اندر رہنے کے بعد ایئر پورٹ چھوڑ کر باہر کھلی جگہ پر دیر تک موجود رہے۔ واضح رہے اندازے کے مطابق پوری دنیا میں تقریباََ (ایک لاکھ طیارے) پرواز کرتے ہیں جس میں تمام قسم کی پروازیں شامل ہیں بشمول مسافر، کارگو اور فوجی طیارے، اگر دیکھ جائے تو صرف مسافروں کی پروازیں تقریباََ روزانہ (نوے ہزار 90,000) سے بھی زیادہ ہیں جو لاکھوں مسافروں کو پوری دنیا میں ان کی منزلوں تک پہچاتی ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں