0

۔،۔اسلامی ملک سے دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز چھین لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔اسلامی ملک سے دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز چھین لیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭گذشتہ سال متحدہ عرب امارات (نوماد کپلسٹ۔Nomad Caplist) کی طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں سر فہرست تھا۔جبکہ سوئٹزرلینڈ نے پچھلے سال کی پوزیشن سے اس سال پہلے نمبر پر قبضہ کر لیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن/متحدہ عرب امارات/سوئٹزر لینڈ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے پاسپورٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر کرتے ہوئے دوسرے سے پہلے نمبر پر آ گیا جس کے پاسپورٹ پر کوئی بھی (176) ممالک کا بغیر ویزے سفر کر سکتا ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئر لینڈ ہے جس کا پاسپورٹ (175) ممالک میں ویزہ فری سفر کی اجازت دیتا ہے، پرتگال تیسرے جبکہ لکسمبرگ اور فن لینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات جس نے گذشتہ سال (نوماد کپلسٹ۔Nomad Caplist) کی طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں سب سے اوپر تھا، اب اس سال چھٹے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں (199) ممالک شامل ہیں، جن میں پاکستان (195 ویں) نمبر پر ہے، یعنی پانچویں کمزور ترین پاسپورٹ۔ پاکستانی پاسپورٹ سے (چھیتالیس 46) ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن ہے۔ پاکستان سے نیچے صرف چار ممالک شامل ہیں جن میں اریٹیریا، یمن، عراق اور افغانستان ہیں جبکہ ہندوستان (147 ویں) نمبر پر ہے، اس کے بعد چین (120 ویں) سری لنکا (171 ویں) اور بنگلہ دیش (182 ویں) نمبر پر ہے۔ واضح رہے (2024) کے لئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ۔ فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگا پور، اسپین، فن لینڈ، جنوبی کوریا، سویڈن، آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ،نیدرلینڈ، بلجیئم، لکسمبرگ، ناروے، پرتگال اور برطانیہ شمار ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں