۔،۔ غزہ کی جنگ میں (10,000) سے زائد خواتین ہلاک ان میں سے (6,000) مائیں (19,000) بچے یتیم ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭آج اقوام متحدہ کی خواتین نے غزہ پر اپنے تازہ ترین صنفی انتباہ کا آغاز کیا، جنگ کے چھ ماہ تک (10,000دس ہزار) سے زائد خواتین ہلاک ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک اندازے کے مطابق (6,000چھ ہزار) سے زائدمائیں ہیں جبکہ (19,000 ہزار سے زائد) بچے یتیم ہو چکے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فلسطین/غزہ/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آج اقوام متحدہ کی خواتین نے غزہ پر اپنے تازہ ترین صنفی انتباہ کا آغاز کیا، جنگ کے چھ ماہ تک (10,000دس ہزار) سے زائد خواتین ہلاک ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک اندازے کے مطابق (6,000چھ ہزار) سے زائدمائیں ہیں جبکہ (19,000 ہزار سے زائد) بچے یتیم ہو چکے ہیں واضح رہے اسرائیلی بمباری اور زمینی کاروائیوں سے بچ جانے والی خواتین بے گھر ہو چکی ہیں،بیوہ اور فاقہ کشی کا سامنا کر رہی ہیں، یہ تباہ کن امتیاری اثر غزہ کی جنگ کو بھی خواتین کے خلاف جنگ بنا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی خواتین نے باقاعدہ طور پر غزہ کی پٹی میں خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کی حقیقت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کیا گیا۔ آج شائع ہونے والی اشاعت کا عنوان، کمی اور خوف، پانی، صفائی ستھرائی، اور حفظان صحت خدمات تک رشائی کی کمی پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو خواتین کی صحت، وقار، حفاظت اور رازداری کے لئے اہم ہیں۔ اب تو ہر کوئی یہ بات سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا فلسطینیوں کی نسل کشی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا؟