۔،۔ فیصل آباد پاکستان میں خود کشی کا دل ہلا دینے والا واقعہ۔ نذر حسین۔،۔
٭قرض سے دل برداشتہ شخص نے بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔بیٹوں کی عمریں (گیارہ 11۔ سولہ 16 اور اٹھارہ 18 کے لگ بھگ تھیں)
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فیصل آباد/دجکوٹ۔ پاکستان بھر کے لوگوں کو یہ خبر سن کر دھچکا لگا کہ فیصل آباد پاکستان میں قرض سے دل برداشتہ شخص نے بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔بیٹوں کی عمریں (گیارہ 11۔ سولہ 16 اور اٹھارہ 18 کے لگ بھگ تھیں) پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک نوٹ ملا ہے جس میں اس نے لکھا تھا کہ وہ قرض ادا نہ کر سکنے پر خود کو اور بچوں کو قتل کر دے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو حالات اور قرض سے پریشان (طاہر) نے بیوی اور بچوں کو نیند کی گولیاں کھلا دیں، جب بیوی اور بچے بے ہوش ہو گئے تو ملزم نے انہیں بے دردی سے ہتھوڑوں کے وار کر کے انہیں قتل کر دیا جس کے بعد طاہر نے زہی کی گولی کھا کر خود کشی کر لی۔تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے۔